ماموں کانجن میں 3 وارداتیں، مزاحمت پر فوجی اہلکار زخمی

ماموں کانجن میں 3 وارداتیں، مزاحمت پر فوجی اہلکار زخمی

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)ڈاکوؤں کے چار رکنی گروہ نے تین مختلف وارداتوں میں پانچ افراد سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے جبکہ مزاحمت پر حاضر سروس فوجی اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ وارداتوں کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔

چار رکنی ڈاکو گروہ نے پہلی واردات چک 507 روڈ پر 509 گ ب کی حدود میں نہر پل کے قریب کی،دوسری واردات چک 508 گ ب کے قریب پیش آئی،  جبکہ چک 196 گ ب کے رہائشی مدثر ولد اصغر علی سے بھی 4 ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔اسی دوران حاضر سروس فوجی اہلکار غلام حسین اپنی اہلیہ کے ہمراہ رکشے پر وہاں پہنچا اور واردات کی کوشش پر مزاحمت کی تو ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...