کمشنر کپ انٹر ڈویژنل پبلک سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر کپ انٹر ڈویژنل پبلک سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ڈائریکٹر سکولز سیل آصف چوہان، پرنسپل یاسین مرزا، مختلف اداروں کے پرنسپلز، اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سکول انتظامیہ اور منتظمین کو مبارکباد دی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت مند اور فعال زندگی کے لیے کھیلوں میں شرکت ضروری ہے۔ نوجوان کھیل کے میدان میں سپورٹس مین سپرٹ کو فروغ دیں، ہار کے خوف کو پس پشت ڈالیں اور صحت مند مسابقت کی فضا کو پروان چڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک سکولز کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آ سکیں۔دریں اثناء کمشنر فیصل آباد نے ڈویژنل پبلک سکول و کالج پریمیر کیمپس میں جونیئر سپر لیگ 2026ء فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments