اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر قتل کیس سزائے موت،عمر قید پانے والے باپ بیٹا ہائیکورٹ سے بری

اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر قتل کیس  سزائے موت،عمر قید پانے والے  باپ بیٹا ہائیکورٹ سے بری

بھوآنہ (نمائندہ دنیا ) لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت اور عمر قید پانے والے دونوں ملزمان باپ بیٹے کو بری کر دیا۔

عدالت نے سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا۔تھانہ لنگرآنہ کی حدود چک نمبر 237 کے رہائشی اور اس وقت اسسٹنٹ کمشنر جھنگ تعینات عمران جعفر کو 5 دسمبر 2021 کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ مقدمے میں مقتول کے قریبی رشتہ دار اصغر علی اور اس کے بیٹے سہیل اصغر کو نامزد کیا گیا تھا۔ سیشن عدالت نے سہیل اصغر کو سزائے موت جبکہ اصغر علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف ملز موں نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اپیلوں کی سماعت کے دوران سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو بری کر دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق چشم دید گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہ ہونے کے علاوہ گواہوں کے بیانات اور میڈیکل رپورٹ میں تضاد بھی سامنے آیا، جس کی بنیاد پر ملزمان کو بری کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...