ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سڑکیں اور گلیاں تاریکی میں ڈوب گئیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سڑکیں اور گلیاں تاریکی میں ڈوب گئیں

مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شہر کی بڑی شاہراہوں سمیت مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کے مطابق بجلی کے پولز اور تاریں موجود ہونے کے باوجود کئی مقامات پر لائٹس نصب نہ ہونے سے شام کے بعد سڑکیں اور گلیاں تاریکی میں ڈوب جاتی ہیں۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ فجر، مغرب اور عشاء کے اوقات میں مساجد جانے والے افراد کو بالخصوص مشکلات پیش آتی ہیں۔ اندھیرے کے باعث شہریوں کے گرنے اور حادثات کا خدشہ رہتا ہے جبکہ خواتین اور بچوں کے لیے بھی شام کے بعد آمدورفت مشکل ہو جاتی ہے ۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ تاریکی کے باعث چوری اور راہزنی جیسے جرائم کے مواقع بڑھ سکتے ہیں۔رہائشیوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس نصب اور خراب لائٹس کی مرمت کرائی جائے تاکہ شہریوں، نمازیوں اور طلبہ کو محفوظ اور روشن ماحول میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...