جھنگ : معذور بچہ بے سہارا حالت میں ملا، پولیس نے تحویل میں لے لیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )رانا کالونی، رحمت اسٹریٹ حسین چوک کے قریب 15 سالہ معذور بچے کو مبینہ طور پر بے سہارا چھوڑ کر نامعلوم افراد فرار ہوگئے ۔
بچے کو اکیلا اور بے سہارا دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس نے بچے کے والدین اور دیگر ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments