چنیوٹ میں کنٹینر میں پراسرار آگ، قابو پالیا گیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محلہ گڑھا میں مدرسہ البنات کے قریب کھڑے کنٹینر میں اچانک پراسرار طور پر شدید آگ بھڑک اٹھی،
جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کنٹینر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چنیوٹ کی فائر ریسکیو ٹیمیں جدید فائر فائٹنگ گاڑیوں اور ضروری سامان کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند ہی منٹوں میں آگ پر قابو پالیا۔ اور ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا۔ بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments