سرکاری آٹے کی منصفانہ تقسیم کا طریقہ وضع کرنیکا مطالبہ

سرکاری آٹے کی منصفانہ تقسیم کا طریقہ وضع کرنیکا مطالبہ

آٹے کی تقسیم محض فوٹو سیشن تک محدود نہیں ہونی چاہیے ،مستحق افراد تک پہنچنا ضروری

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )معروف سماجی شخصیت و ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث ملک عبدالحفیظ نے کہا ہے کہ شہر میں حکومت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا آٹا عوام کی پہنچ سے دور ہونا اور مبینہ طور پر من پسند افراد کو فراہم کئے جانے کی اطلاعات باعث تشویش ہیں۔ جن دکانداروں کو آٹے کا کوٹہ دیا جاتا ہے ، ان کے رویے کے حوالے سے بھی شہری شکایات کرتے ہیں جبکہ آٹے کی تقسیم کا واضح طریقہ کار موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری آٹے کی تقسیم محض فوٹو سیشن تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ حکومت کی جانب سے عوام کیلئے مختص آٹا مستحق افراد تک پہنچنا ضروری ہے ۔ مقامی سطح پر محکمہ کی جانب سے واضح طریقہ کار نہ ہونا باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور سرکاری آٹے کی عوام تک براہ راست اور شفاف فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...