اٹھارہ ہزاری :بڑی آبادی کاراستہ خستہ حال، شہریوں کو مشکلات
گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول کی جانب جانے والا پرانا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول اٹھارہ ہزاری کی جانب جانے والا پرانا راستہ طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث سکول آنے جانے والے طلبہ و طالبات اور بڑی آبادی کے مکینوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیدل چلنے والوں، بزرگوں اور دیگر شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ راستہ گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول کے علاوہ بڑی آبادی کو چوک سے ملانے والا اہم رابطہ راستہ ہے ، تاہم طویل عرصے سے مناسب مرمت نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے ۔ بارش کے دوران صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اور گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے طلبہ و طالبات سمیت شہریوں کو شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔اہل علاقہ نے تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خستہ حال راستے کا فوری معائنہ کرکے مرمت و بحالی کے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ سکول کے طلبہ و طالبات سمیت بڑی آبادی کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آ سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments