مکوآنہ میں گیس پریشر میں کمی، شہریوں کو شدید مشکلات
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )مکوآنہ اور گردونواح میں گیس پریشر میں مسلسل کمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ گھریلو صارفین کے لیے کھانا پکانا دشوار ہوگیا جبکہ بالخصوص صبح اور شام کے اوقات میں خواتین کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام اور محکمہ سوئی گیس کے افسران سے فوری نوٹس لے کر گیس پریشر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق گیس کی فراہمی کے باوجود پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث چولہے درست طریقے سے نہیں جلتے ، جس سے کھانا پکانے اور دیگر گھریلو امور متاثر ہو رہے ہیں۔ صبح کے اوقات میں بچوں کو سکول بھیجنے اور ملازمت پیشہ افراد کو بروقت اپنے کاموں پر پہنچنے کی تیاری میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments