مہنگائی آسمان پر، سبزیاں،پھل،دالیں عوام کی پہنچ سے باہر
محدودآمدنی کے ساتھ کچن کے اخراجات پورے کرنا مشکل ، عوام کو مشکلات
فیصل آ باد (آ ن لائن)پاکستان کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ محدودآمدنی کے ساتھ کچن کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ مہنگائی کے نہ تھمنے والے طوفان نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ میں اضافہ کیا گیا تاہم نجی اداروں کے ملازمین اس سے بھی محروم ہیں۔ مہنگائی کے باعث تنخواہ پہلے اور مہینہ بعد میں ختم ہوجاتا ہے ۔دالیں اور موسمی سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں جبکہ پھل اور گوشت خریدنا مشکل ہوگیا۔چھوٹا گوشت 3000روپے ، بڑا گوشت بغیر ہڈی کے 1800روپے اور مرغی کا گوشت 560روپے کلو فروخت کیا جارہا۔ پیاز 220، ٹماٹر 180، ادرک 400، لہسن 400، مٹر 450، بھنڈی 260، کدو 180، بینگن 220، سبز توری 180، کریلے 220، شملہ مرچ 350، ٹینڈا 200اور آلو 40روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔پھلوں میں سیب گاجا درجہ اول 300، امرود 250، انگور 500، آڑو 400، کھجور ایرانی 600روپے کلو جبکہ کیلے 200اور مٹھا 180روپے درجن فروخت ہورہے ہیں۔ شیور انڈے 260روپے درجن فروخت کیے جارہے ہیں۔گھی درجہ اول 650روپے کلو تک پہنچ گیا، تازہ دودھ 260روپے ، پیکٹ کا دودھ 400روپے لٹر جبکہ تازہ کھلا دہی 280روپے کلو فروخت ہورہا ہے ۔ایل پی جی بھی 480روپے کلو کردی گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے ساتھ آن لائن سروس بھی مہنگی کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments