گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملز م نقدی، ایل سی ڈی، لیپ ٹاپ چوری کر کے لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان نقدی، ایل سی ڈی، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے میں شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملز م گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے نقدی، موبائلز، لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی، استری اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments