شہر میںبڑے سائن بورڈز لوگوںکیلئے خطرہ بن گئے
خراب موسمی صورتحال سے پریشانی ، پی ایچ اے نوٹس نہیں لے رہی: طاہر ایوب
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنما، سابق یوسی ناظم و چیئرمین سی سی 28 گلستان کالونی اور ممبر امن کمیٹی میاں طاہر ایوب نے کہا ہے کہ پی ایچ اے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں، رہائشی عمارتوں اور عوامی مقامات پر نصب خطرناک سائن بورڈز شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔ آندھی اور خراب موسمی صورتحال کے باعث سائن بورڈز گرنے سے جان لیوا حادثات بھی پیش آ چکے ہیں، اس کے باوجود پی ایچ اے حکام کی جانب سے انہیں ہٹانے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ایچ اے کے بعض افسروں اور ملازمین غیرقانونی سائن بورڈز ہٹانے کے بجائے مبینہ طور پر ماہانہ بھاری نذرانے وصول کرکے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ چند سال قبل پی ایچ اے کی جانب سے غیرقانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا، تاہم کارروائی ادھوری چھوڑ دی گئی۔میاں طاہر ایوب نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر بارش اور طوفان کے باعث گرنے والے سائن بورڈز کے لٹکتے پائپ، لوہے کی چادریں اور شیٹیں شہریوں کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ یہ سامان کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments