گھریلو ملازمہ نے گھر سے نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا
ملازمہ نے مبینہ طور پر دراز سے نقدی اور سامان نکالا ، پو لیس کارروائی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ملازمہ نے گھر سے نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے حسن ولاز کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کام کرنے والی گھریلو ملازمہ نے مبینہ طور پر دراز سے بھاری مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments