کار اور موٹر سائیکل کے تصادم ، میاں بیوی جاں بحق
عابد وسیم اور اس کی اہلیہ سعدیہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ،لاشیں ورثا کے سپرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کار اور موٹر سائیکل کے تصادم نے میاں بیوی جان بحق ہو گئے ۔جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 124 گ ب کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں 55 سالہ عابد وسیم اور اس کی 40 سالہ اہلیہ سعدیہ وسیم شدید زخمی ہو گئی۔ دونوں میاں بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ جن کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments