نوسر بازوں نے پولیس ملازمین ظاہر کرتے شہری کو شکار بنا لیا
تلاشی لینے کے بہانے اس کی نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں سخاوت نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments