عباس پور:سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل، شہریوں کا گزرنا محال
جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ گئے ،موٹر سائیکل سواروں کو آمدورفت میں دشوار
پینسرہ (نمائندہ دنیا )عباس پور میں بنیادی شہری سہولیات کی ابتر صورتحال نے شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ چک نمبر 245-ر ب عباس پور اسٹیشن سے کنگ خورد اور کنگ کلاں جانے والی رابطہ سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑنے کے باعث سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔بارش کے دوران صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے اور عباس پور چوک میں بارشی پانی کئی کئی ہفتوں تک جمع رہنے سے راستہ کیچڑ اور جوہڑ میں تبدیل ہو جاتا ہے ، جس کے باعث مسافر اور مقامی شہری متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کے مطابق سڑک کی خستہ حالی اور نکاسی آب کے ناقص انتظام کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ جبکہ بزرگوں، خواتین، بچوں اور موٹر سائیکل سواروں کو خصوصی مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر و مرمت اور عباس پور چوک سے بارشی پانی کی نکاسی کے لیے متعدد بار مطالبات کیے گئے ، تاہم تاحال عملی اقدامات نہیں کیے جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments