کلاس رومز کی تعمیر، فنڈز میں تاخیر اور مہنگا میٹریل آڑے آگیا

کلاس رومز کی تعمیر، فنڈز میں تاخیر اور مہنگا میٹریل آڑے آگیا

اساتذہ اور سکول کونسلز کو مشکلات، ادھورے کام مکمل کرنا چیلنج بن گیا

پینسرہ (نمائندہ دنیا ) سرکاری سکولوں میں نئے کلاس رومز، ٹوائلٹس اور باؤنڈری والز کی تعمیر کا منصوبہ فنڈز کی اقساط میں تاخیر، تعمیراتی  میٹریل کے نرخوں میں اضافے اور محدود بجٹ کے باعث مشکلات کا شکار ہوگیا۔ اساتذہ اور سکول مینجمنٹ کمیٹیوں کو مقررہ بجٹ میں تعمیراتی کام مکمل کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تحصیل صدر میں 87 مقامات پر تعمیراتی کام جاری ہیں، جن میں سکولوں میں نئے کلاس رومز، ٹوائلٹس اور باؤنڈری والز کی تعمیر و مرمت شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے سکول مینجمنٹ کمیٹی (ایس ایم سی) کو 16 بائی 24 فٹ کے کلاس روم کی تعمیر کیلئے 12 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 18 بائی 28 فٹ کے کمرے کیلئے ساڑھے 13 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا ہے ۔ تاہم تعمیراتی میٹریل اور مزدوری کے موجودہ نرخوں کے باعث سکول انتظامیہ کیلئے اس بجٹ میں تعمیر مکمل کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...