چنیوٹ :ڈی پی او کی کھلی کچہری، مسائل حل کرنے کی ہدایت
دفاتر اور تھانوں میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور مختلف درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرتے ہوئے مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کے افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لینے اور رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر کے تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ مسائل کے حل کیلئے آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے ، انہیں بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے اور ان کے مسائل جلد حل کئے جائیں۔ دفاتر اور تھانوں میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments