ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کا جائزہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوبہ کا دورہ کیا اور او پی ڈی، ایمرجنسی، مختلف وارڈز، لیبارٹری، فارمیسی اور پرچی کاؤنٹر کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شہباب عالم نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، مریضوں کے علاج معالجے ، ادویات کی دستیابی اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کے سٹاک، مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات، ڈاکٹرز کے ڈیوٹی روسٹر اور حاضری ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج معالجے اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments