پاکستان سنی تحریک کے زیرِ اہتمام پیر سید باغ علی شاہؒ کا عرس
اولیائے کرام نے اپنی زندگیاں دین اسلام کی سربلندی کیلئے وقف کر دیں:آصف رضا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سنی تحریک کے زیرِ اہتمام پیر سید باغ علی شاہ المعروف بابا جی سرکارؒ کے عرس کی تقریب جامع مسجد گلزارِ مدینہ، 50 چک سٹھیالہ میں ہوئی۔ صدارت سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کی۔اس موقع پر پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری، پیر سید وسیم الحسن شاہ حافظ آبادی، صاحبزادہ قاسم حسان نقشبندی اور دیگر مقررین نے خطاب کہا کہ اولیائے کرام نے اپنی زندگیاں دین اسلام کی سربلندی اور اصلاحِ معاشرہ کیلئے وقف کر دیں۔ اولیائے اللہ کی تعلیمات نئی نسل تک پہنچا کر اس کے مستقبل کو سنوارا جا سکتا ہے ۔مقررین نے کہا کہ پیر سید باغ علی شاہؒ جیسی نفوسِ قدسیہ نے ہمیشہ انسانیت سے محبت، امن، رواداری اور اتحادِ امت کا درس دیا۔ صوفیائے عظام نے اپنے حسنِ اخلاق اور اعلیٰ کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو منور کیا اور سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کی تعلیمات، خدمتِ خلق اور حسنِ سلوک سے لاکھوں افراد کے دلوں میں اسلام کی محبت پیدا کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک اولیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہے ۔ تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، سلامتی، استحکام اور وطن عزیز میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر مولانا عادل رضا قادری، مولانا شاہزیب قادری، پیر سید تصدق حسین شاہ گولڑوی، قاری زاہد علی ضیاء معینی، منور علی منور، خرم شہزاد معصومی، حافظ ارسلان، صادق نوشاہی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments