رنگ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار جاں بحق

رنگ روڈ پر تیز رفتار کار کی  ٹکر،موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا ) رنگ روڈ بائی پاس پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے رنگ روڈ بائی پاس، چک نمبر 65 ج ب جنوبی کے قریب راجہ پیلس کے نزدیک سامنے سے آنے والی نامعلوم تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں چک نمبر 8 ج ب پنج گرائیں کا رہائشی 44 سالہ افتخار ولد اسحاق موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد نامعلوم کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ ٹھیکریوالا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش تحویل میں لے کر نامعلوم کار سوار کی تلاش شروع کردی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...