راہوالی:چھت سے کودنے والا ڈکیتی کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )کینٹ پو لیس نے ڈکیتی کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔
گکھڑ کا رہائشی مطلوب ملزم احمد گورنمنٹ پرائمری سکول وحید کالونی کے قریب موجود تھا،پو لیس پہنچی تو ملزم زیر تعمیر مکان کی چھت پر چڑھ گیا، تعاقب پر چھلانگ لگادی جس سے وہ زخمی ہو گیا ، پستول اور گولیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments