پنجاب یونیورسٹی :روڈ سیفٹی اور شہری ذمہ داریاں’ پر سیمینار
لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیر اہتمام سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے اشتراک سے ‘روڈ سیفٹی اور شہری ذمہ داریاں’ کے موضوع پر آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔
جس کا مقصد طلبہ اور اساتذہ میں ٹریفک قوانین، سڑکوں پر تحفظ، ذمہ دارانہ طرزِ عمل، پیدل چلنے والوں کی حفاظت اور شہری ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بیہیوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، انچارج ایجوکیشن ونگ سٹی ٹریفک پولیس انسپکٹر فہمیدہ ذیشان،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، اساتذہ، ٹریفک پولیس کے افسران اور بڑی تعداد میں طلبہ موجود تھے ۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکرنے آگاہی سیشن کے انعقاد اور یونیورسٹی کمیونٹی کے لیے موقع پر ہی ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی کاوشوں کو سراہا۔فہمیدہ ذیشان نے طالبات کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے باشعور اور پُراعتماد روڈ یوزرز بنیں اور شہری ذمہ داری کے کلچر کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب میں یونیورسٹی کمیونٹی کے لیے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی لائسنسنگ وین شعبہ جینڈرسٹڈیز میں موقع پر موجود رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments