وزیر صحت کی کوریاکے وفد سے ملاقات
لاہور (ہیلتھ رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں جمہوریہ کوریا کے وفد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر شہزاد انور، ایم ایس ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان، فیکلٹی ممبران اور پی آئی ٹی بی افسران موجود تھے ۔کورین وفد میں منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سیہون پارک، ڈائریکٹر جنجیئن سونگ اور دیگر حکام شامل تھے ۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کورین وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے تعاون پر جمہوریہ کوریا کے شکر گزار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments