سی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنی گئیں
تنویر حسین کی متعلقہ افسروں کو درخواستوں پر بروقت کارروائی کی ہدایت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی، جہاں شہریوں نے انفرادی طور پر درخواستیں پیش کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ سی پی او نے درخواستیں سننے کے بعد متعلقہ افسروں کو شہریوں کی شکایات کے ازالے اور مسائل کے بروقت حل کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی شکایات سننا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments