جڑانوالہ میں سرکاری آٹے کی قلت، بلیک میں مہنگی فروخت

جڑانوالہ میں سرکاری آٹے کی قلت، بلیک میں مہنگی فروخت

دس کلو تھیلا 1300 ، چکی کا آٹا 160 روپے کلو،فوری نوٹس مطالبہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ اور گردونواح میں سرکاری آٹے کی قلت کے باعث شہری پریشان ہیں۔ سرکاری آٹے کا 1100 روپے والا تھیلا مبینہ طور پر بلیک میں 1300 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ، جبکہ چکی کے آٹے کی قیمت 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کئی ہفتے گزرنے کے باوجود سرکاری آٹا بازار سے غائب ہے ، جس کے باعث شہری مختلف دکانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

حکومت پنجاب نے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 روپے مقرر کر رکھی ہے ، تاہم جڑانوالہ میں یہی تھیلا مبینہ طور پر بلیک میں 1300 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب چکی کا آٹا بھی 150 سے 160 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ، جس کے باعث 10 کلو آٹے کی قیمت 1500 سے 1600 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ یہ نرخ غریب اور محنت کش طبقے کی پہنچ سے باہر ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ، متعلقہ محکموں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری نوٹس لینے اور شہریوں کو سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...