ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سٹی پارک میانوالی کادورہ

ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر  ہسپتال اور سٹی پارک میانوالی کادورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال اور سٹی پارک میانوالی کادورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال ایمر جنسی اور جملہ شعبہ جات کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال میں مو جود مریضوں سے علا ج معالجہ کی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو سرکاری ادویات کے علاوہ علا ج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں۔ڈی سی نے ہسپتال کے احاطے میں گراسی لانز اور بچوں کی تفریح کیلئے نصب کئے جا نیوالے جھولوں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے تما م گراسی لانز اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال جبکہ ستھرا پنجاب اور ایم سی حکام کو ہسپتال کے احاطے میں صفائی ستھرائی یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...