ترقیاتی بجٹ بڑھانے کیلئے سرکاری پراپرٹیز بیچنے کا فیصلہ
سرکاری پراپرٹیز کی فروخت سے حاصل رقم میں پنجاب حکومت اپنا حصہ لے گی، آمدن ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کی تجویز ایل ڈی اے سٹی کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے سو ارب آمدن کا تخمینہ، سی بی ڈی پنجاب بھی نئی نیلامی کی تیاری میں مصروف
لاہور( شیخ زین العابدین )پنجاب حکومت کا ترقیاتی بجٹ بڑھانے کے لیے سرکاری پراپرٹیز فروخت کرنے کا فیصلہ،صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو سرکاری زمینوں کی نشاندہی اور مارکیٹ ویلیو کے تعین کا ٹاسک سونپ دیا گیا،لاہور میں ایل ڈی اے سٹی کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے ایک سو ارب روپے آمدن کا تخمینہ، سی بی ڈی پنجاب بھی نئی نیلامی کی تیاری میں مصروف ہے ۔سرکاری پراپرٹیز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم میں پنجاب حکومت اپنا حصہ لے گی، آمدن ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کا حجم کم رکھنے کے بعد پنجاب حکومت نے اضافی وسائل جمع کرنے کی تیاری شروع کر دی۔ سی بی ڈی پنجاب بھی سرکاری پلاٹس کی نئی نیلامی کی تیاری کر رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری پراپرٹیز کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن میں اپنا حصہ مانگ لیا ہے ۔ ایل ڈی اے سٹی کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے حاصل رقم میں سے حکومت کو قرض کی واپسی اور ریونیو میں حصہ دیا جائے گا۔منصوبے کے تحت فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا کچھ حصہ پنجاب حکومت کے خزانے میں جمع ہوگا، جبکہ باقی آمدن کا ایک حصہ متعلقہ اداروں کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کی تجویز ہے ۔ سرکاری پراپرٹیز کی نیلامی سے حاصل وسائل کو ترقیاتی بجٹ بڑھانے کے لیے بروئے کار لانے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments