چنیوٹ :مسجد میں کھلی کچہری، ڈی پی او نے مسائل سنے

چنیوٹ :مسجد میں کھلی کچہری، ڈی پی او نے مسائل سنے

ڈاکٹر نوید نے درخواستوں پر فوری کارروائی اور دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعہ کے روز جامع مسجد سرداراں، اقبال سرگودھا روڈ پر کھلی کچہری لگائی، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی اور دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ کمپلینٹ سیل کو درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے شرکا کو پنجاب پولیس کی مختلف سروسز اور نئے ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا اور قوانین پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے پاس جاکر ان کے مسائل سننا اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...