بجلی چوری میں ملوث شہری پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری میں ملوث شہری کو قابو کرلیا گیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں فیسکو ٹیموں نے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔
اس دوران شہری کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر اور میٹر ٹیمپر کر کے بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments