اینٹی کرپشن کا چھاپہ، 25 ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں پٹواری گرفتار
پینسرہ (نمائندہ دنیا )اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے حلقہ چک نمبر 232 ر۔ب کے پٹواری شیراز کو مبینہ طور پر 25 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شکایت کنندہ غلام مصطفیٰ ولد غلام نبی، ساکن عبداللہ گارڈن II فیصل آباد، نے الزام عائد کیا تھا کہ پٹواری شیراز نے اس کے پلاٹ کی فرد جاری کرنے کے عوض 25 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کی اور پٹواری کو مبینہ طور پر رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments