جڑانوالہ:فیسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں، 6 ملزم گرفتار

جڑانوالہ:فیسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں، 6 ملزم گرفتار

بجلی چوری قابلِ سزا جرم ، مجرموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ایکسین فیسکو جڑانوالہ محمد شعیب کی ہدایت پر بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے فیسکو ٹاسک فورس نے چھ افراد کو بجلی چوری کے الزام میں پکڑ لیا، جبکہ ہزاروں روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے ۔ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن نمبر 1 رائے وسیم شہزاد کی زیرِ نگرانی ٹاسک فورس نے اپنے متعلقہ علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ اس دوران بجلی چوری میں ملوث چھ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائیوں میں ٹاسک فورس کے اہلکاروں محمد ندیم، اصغر علی، حبیب اللہ، محمد شہزاد، عمران شاہ اور محمد اشرف نے حصہ لیا۔اس موقع پر ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن نمبر 1 رائے وسیم شہزاد نے کہا کہ بجلی چوری قابلِ سزا جرم ہے اور بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے گریز کریں اور قانون کی پاسداری کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...