چک جھمرہ: مغل ویلفیئر ٹرسٹ میں فری ڈسپنسری اور فزیوتھراپی سینٹر کا افتتاح
چک جھمرہ (نامہ نگار ) چیئرمین تنظیم مغلیہ (رجسٹرڈ) ڈاکٹر اسد معظم مغل نے کہا ہے کہ خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت مغل ویلفیئر ٹرسٹ میں فری ڈسپنسری اور میڈیکل سینٹر قائم کیا جا رہا ہے ، جہاں فزیوتھراپی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
ڈاکٹر معیز فاروق مغل (کلینیکل فزیوتھراپسٹ) کی زیرِ نگرانی کمر درد، شیاٹیکا، جوڑوں کے درد، فروزن شولڈر، فالج، پٹھوں اور جسمانی کمزوری سمیت مختلف جسمانی تکالیف کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مغل ویلفیئر ٹرسٹ میں منعقدہ تنظیم مغلیہ کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments