محمد علی ناہرہ انجمن تاجران اتحاد سبزی منڈی کے صدر منتخب
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) انجمن تاجران اتحاد سبزی منڈی جڑانوالہ کے انتخابات میں محمد علی ناہرہ بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے ۔ انہوں نے 57 ووٹ حاصل کیے ، جبکہ ان کے مدمقابل ملک صفدر 32 ووٹ حاصل کر سکے۔
انتخابات میں مجموعی طور پر 97 ووٹ ڈالے گئے ۔نو منتخب صدر محمد علی ناہرہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ تاجروں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور تمام تاجروں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔اس موقع پر تاجر رہنماؤں شیخ محمد ابوبکر، محمد احمد، میاں وقاص خالد، حاجی عطا محمد ملک، سعید انور بھولا اور ملک نعیم وفا نے محمد علی ناہرہ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ اور امید ظاہر کی کہ وہ تاجروں کی فلاح و بہبود اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments