آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک کا دورۂ جھنگ، یادگارِ شہدا پر حاضری
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
آر پی او نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔آر پی او انعام الرحمن ملک کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں۔ شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جبکہ ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments