جھنگ:اوپن ڈور پالیسی درخواستوں پر کارروائی کی ہدایت
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو فوری کارروائی اور سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی، شفافیت، میرٹ اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا ہے تاکہ عوام کو دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانا پڑیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت ہر شہری کو بلا تفریق اپنی شکایت یا مسئلہ پیش کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments