بیگم نصرت بھٹو ہمت و استقلال کا روشن مینار تھیں:رہنما پیپلزپارٹی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو ہمت و استقلال ،شجاعت اور بہادری کا روشن مینار تھیں،یہ بیگم نصرت بھٹو ہی تھیں جنہوں نے ظالم و جابر حکمران کی چیرہ دستیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
ان خیالات کا پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام صدر رانا نعیم دستگیر خاں ، نائب صدر سنٹرل پنجاب محمد ارشد جٹ ،سینئر نائب صدر شیخ محمد اسلام ، سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید، ڈپٹی سیکرٹری افتخار حلیم رضا ، رابطہ سیکرٹری عابد یاسین بٹ نے آفس سیکرٹری شیخ محمد یاسین کی رہائش گاہ پر محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی 15 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا ۔ مقررین نے مزید کہا کہ محترمہ بیگم نصرت بھٹو ہی تھیں جو دور آمریت میں مظلوموں کی آواز بن کر میدان کارگزار میں اتریں ۔ اس موقع پرمرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments