کسانوں کا استحصال برداشت نہیں کریں گے :چودھری عبدالرؤف تتلہ

کسانوں کا استحصال برداشت نہیں  کریں گے :چودھری عبدالرؤف تتلہ

گوجرہ (نمائندہ دنیا )کسان اتحاد کے مرکزی صدر چودھری عبدالرؤف تتلہ نے کہا ہے کہ کسانوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے انہیں اپنی محنت کا پورا معاوضہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ کسان دن رات محنت کرکے ملک کے لیے گندم، کپاس، گنا اور دیگر فصلیں پیدا کرتے ہیں، تاہم فصلوں کی مناسب قیمت نہ ملنے ، مہنگی کھاد، زرعی ادویات، ڈیزل اور بجلی کے اخراجات میں اضافے کے باعث انہیں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...