صیہونی نوع انسانی کوغلام، دجالی نظام کانفاذ چاہتے ، تنظیم اسلامی

صیہونی نوع انسانی کوغلام، دجالی نظام کانفاذ چاہتے ، تنظیم اسلامی

فرانس میں فسادات کو مسلمانوں کی نقل مکانی سے جوڑناٹرمپ کی گری ہوئی حرکتمشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی سے دنیا معاشی تباہی کے دہانے پر، شجاع الدین شیخ

دادو (نامہ نگار)تنظیم اسلامی کی امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ صیہونی پوری نوع انسانی کو غلام بنا کر اپنا دجالی نظام مکمل نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ کا فرانس میں جاری فسادات کو اسلام اور مسلمانوں کی نقل مکانی سے جوڑنا انسانیت سے گری ہوئی حرکت ہے ۔ مشرقِ وسطی میں جاری جنگوں نے دنیا کو معاشی تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔ مسلم ممالک ہوش کے ناخن لیں اور آپس کی جنگ بند کرکے اپنے اصل دشمن کے خلاف متحدہوں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطی میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں اور سعودی عرب کے مابین جنگ کا فائدہ اسرائیل سمیت طاغوتی قوتوں کو ہی ہو رہا ہے ۔ مسلمانوں کی آپس کی دشمنیوں اور جنگ کا فائدہ اٹھا کر صیہونی گریٹر اسرائیل کے ابلیسی منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ صیہونیوں نے ایک عرصے سے دنیا کے سیاسی، معاشی اور معاشرتی نظام کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ دوسری طرف مغرب کے نام نہاد ترقی یافتہ ممالک میں بھی حکومتوں نے عوام کو روزی روٹی اور سودی قرضے کے گھن چکر میں اِس طرح پھنسا رکھا ہے کہ انہیں اپنے روحانی وجود کی طرف توجہ دینے کی فرصت ہی نہیں دی جاتی۔ مغرب کا عام انسان ہفتے کے پانچ دن معاشی دھن میں مصروف اور چھٹی کے دو دنوں میں تفریح کے نام پر بدمستی کرتا ہے ، لیکن عالمی حالات خصوصاً روس، یوکرین جنگ اور مشرقِ وسطی کی سنگین صورتِحال، پھر سودی قرضے نے ترقی یافتہ مغربی ممالک کوبھی معاشی حوالے سے نقصان پہنچایا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...