سنگین جرائم کم ہوئے ، لاہورمیں کوئی قبضہ گروپ نہیں:سی سی پی او

 سنگین جرائم کم ہوئے ، لاہورمیں کوئی قبضہ گروپ نہیں:سی سی پی او

سنگین جرائم کم ہوئے ، لاہورمیں کوئی قبضہ گروپ نہیں:سی سی پی اولاہور دنیا کے 286شہروں میں جرائم کے حوالے سے بہتر :ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(سٹاف رپورٹر)سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ نے لاہورپریس کلب کے پروگرام گیسٹ آف آنرز میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضابھی اس موقع پر موجود تھے ۔ صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری ،سینئر نائب صدر سلمان قریشی، جنرل سیکرٹری افضال طالب اور جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع صحافیوں کا کام جرائم کو رپورٹ کرنا ہے مگرکچھ عناصر کرائم رپورٹ نہیں کرتے بلکہ پراپیگنڈہ کرتے ہیں جس سے عالمی سطح پر ملکی بدنامی ہوتی ہے ۔ لاہور میں سنگین جرائم میں کمی ہوئی، کوئی قبضہ گروپ یا بدمعاش یا انڈر ورلڈ نہیں ، پچھلے 3سال میں 10 لاکھ کیسز حل کئے ، ہزاروں منشیات فروش اور اشتہاری گرفتار کئے ۔ اس موقع پر فیصل کامران نے غیر تصدیق شدہ خبریں زیادہ تر غلط ثابت ہوتی ہیں۔لاہور میں کوئی آرگنائزڈ گینگز کام نہیں کر رہے ، لاہور دنیا کے 286شہروں میں جرائم کے حوالے سے بہتر ہے ۔ ذیشان رضا نے کہا اغوا واقعات کونمٹاناترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...