انٹر سال اول میڈیکل ، سائنس کامرس و آرٹس کے نتائج کا اعلان

 انٹر سال اول میڈیکل ، سائنس کامرس و آرٹس کے نتائج کا اعلان

سائنس گروپس کے تمام اختیاری مضامین کے نتائج کی ای اسسمنٹ جدید ترین او ایم آر اور ای مارکنگ سسٹم کے تحت کی گئی نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت کسی بھی پرچے میں 40فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے امیدوار کو ان گریڈڈ قراردیا جائے گا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس ریگولر و پرائیویٹ، آرٹس ریگولر و پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) اور ہومِ اکنامکس کے گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ سائنس گروپس کے تمام اختیاری مضامین کے امتحانات کے نتائج کی ای اسسمنٹ جدید ترین او ایم آر اور ای مارکنگ سسٹم کے تحت کی گئی ہے ۔ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 25157 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 24544 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ان میں سے 11966امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے ۔سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 30991 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 30386 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 15036 امیدوار تمام 6 پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

ناظم امتحانات نے کامرس(ریگولر) گروپ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان امتحانات میں 23549امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 22693 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 9332امیدوار تمام سات پرچوں میں کامیاب ہوئے ۔اسی طرح کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 1485امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی،1413 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 628امیدوار تمام سات پرچوں میں کامیاب ہوئے ۔آرٹسِ ریگولرگروپ کے امتحانات میں 11171امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 10678 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 3748امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے جب کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 1702امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 1623 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 692امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

خصوصیِ اُمیدواروں (آرٹس ریگولر) کے امتحانات میں 99امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 97 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 58امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے ۔علاوہ ازیں ہومِ اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 146امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 141 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 41امیدوار تمام سات پرچوں میں کامیاب ہوئے ۔یاد رہے کہ آئی بی سی سی اور محکمہ جامعات و بورڈ حکومت سندھ کے فیصلے کے مطابق رواں سال انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات میں نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے ۔ نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت کسی بھی پرچے میں 40فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے امیدوار کو ان گریڈڈ قراردیا جائے گا اور اسے متعلقہ پرچے میں کامیاب تصور نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...