خیبر پختونخوا میں پولیو خاتمہ کیلئے اقدامات کر رہے ،عائشہ رضا

خیبر پختونخوا میں پولیو خاتمہ کیلئے اقدامات کر رہے ،عائشہ رضا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا نے خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخرِ عالم عرفان سے ملاقات کی، جس میں صوبے بالخصوص جنوبی اضلاع میں پولیو کے حالیہ کیسز، درپیش شدید چیلنجز اور وائرس کے مکمل خاتمے کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 عائشہ رضا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری یحییٰ اخوندزادہ، ای او سی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سارہ رحمان اور پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کی کور ٹیم کے ارکان بھی شریک ہوئے ۔ صوبے بھر میں پولیو کے خاتمے کی مہمات کو مزید مؤثر اور متحرک بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ بالخصوص جنوبی خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو کی کوششوں کو بارآور بنانے کے لیے سماجی رابطہ کاری، عوامی تعاون اور مقامی سطح پر کمیونٹی کی شمولیت کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ درپیش تمام تر دشواریوں کے باوجود پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے مربوط اور تیز تر اقدامات سلسلے وار جاری رکھے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...