عالمی یومِ انسدادِ پولیو پر فیصل آباد میں آگاہی واک کا انعقاد

عالمی یومِ انسدادِ پولیو پر فیصل آباد میں آگاہی واک کا انعقاد

پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی آگاہی اور مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) عالمی یومِ انسدادِ پولیو کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد محمود نے کی۔ واک میں محکمہ صحت کے افسران، آگاہی مہم سے وابستہ نمائندوں اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز ڈاکٹر خاور شوکت، سی سی او کمیونیکیشن نیٹ ورک طیب رفیق، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر اسد حبیب نیازی، کلسٹر کوآرڈینیٹر آگاہی عبدالجبار اور ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے رکن ارشد انصاری سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔واک کے دوران پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ شرکاء نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ انہیں اس موذی مرض اور عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے ۔شرکانے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے آگاہی مہم، عوامی تعاون اور مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ والدین، محکمہ صحت اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...