ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ختم، معیار کے مطابق مقررہ مدت میں تکمیل کی جائے : چیئرمیں سی ڈی اے

ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ختم، معیار کے مطابق مقررہ مدت میں تکمیل کی جائے : چیئرمیں سی ڈی اے

سیکٹر ای بارہ کا دورہ ،غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن ،واگزار کرائی گئی اراضی پر ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا سیکٹرز کی ترقی اولین ترجیح ،جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ،سہیل اشرف

اسلا م آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے سیکٹر E-12 کا دورہ کیا اور اربوں روپے مالیت کی 1,135 کنال قیمتی سرکاری اراضی پر 40 سال کے بعد غیر قانونی تجاوزات اور ناجائز قبضے کے خلاف تاریخی کارروائی کے نتیجے میں واگزار کرانے کے بعد جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا ممبر پلاننگ، ڈائریکٹر جنرل (ورکس) سی ڈی اے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم سی آئی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انفورسمنٹ) سی ڈی اے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر بھی ہمراہ تھے ۔ چیئرمین نے جاری ترقیاتی کاموں کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے اور منظور شدہ ترقیاتی منصوبہ کی مقررہ مدت کے اندر بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

عوامی حلقوں نے ان اقدامات کو سرکاری املاک کے تحفظ، منصوبہ بندی کے مطابق شہری ترقی کے فروغ اور رہائشی سہولیات میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکٹرز کی ترقی اتھارٹی کی اعلی ترین ترجیحات میں شامل ہے اور جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور ہم آہنگی کو مزید موثر بنایا جائے ، ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے اور معیار و منظور شدہ ضوابط پر سمجھوتہ کیے بغیر کام کی مقررہ رفتار برقرار رکھی جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...