میٹرو منصوبہ: کمشنر کا رات گئے نگار چوک اور شیخوپورہ موڑ کا دورہ، تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت
تعمیراتی کام، پائلز کی تنصیب کا جائزہ ، پنڈی سائیڈ پر 530میٹر کے حصے میں 270، لاہور سائیڈ پر 460میٹر کے حصے میں 251پائلز نصب ، حفاظتی تقاضوں کو یقینی بنایا جائے :محمد علی
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالرئوف کے ہمراہ میٹرو منصوبے کے تحت نگار چوک اور شیخوپورہ موڑ کا رات کی شفٹ میں دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام، پائلز کی تنصیب اور مشینری کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ منصوبے میں مجموعی طور پر 5 ہزار 250 پائلز میں سے 521 مکمل کی جا چکی ہیں۔ فیز ون کے پنڈی سائیڈ پر 530میٹر کے حصے میں 270 جبکہ لاہور سائیڈ پر 460 میٹر کے حصے میں 251 پائلز نصب کی جا چکی ہیں۔
دونوں حصوں میں مجموعی طور پر 16رِگز کام کر رہی ہیں۔کمشنر محمد علی نے ہدایت کی کہ پائلز کی روزانہ تنصیب کی رفتار 20 سے بڑھا کر 30 کی جائے اور تعمیراتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کام کی رفتار بڑھانے کیساتھ تعمیراتی معیار اور حفاظتی تقاضوں کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ دوسری طرف شہریوں نے تعمیراتی کام جلدازجلد مکمل کرنے کامطالبہ ہے تاکہ ٹریفک مسائل سے پیداہونیوالوں الجھنوں سے بچاجاسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments