پنجاب فو ڈ اتھارٹی کی کارروائی ممنوعہ گٹکے کے 500ساشے برآمد
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چکوال میں کارروائی، پان شاپ سے ممنوعہ گٹکے کے 500 ساشے برآمد کر لیے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی ہسپتال روڈ، چکوال کے قریب واقع پان شاپ کے خلاف کی گئی۔ برآمد شدہ گٹکا پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ دکان کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments