رجسٹرڈ مزدوروں ویلفیئر فنڈ ز کے حصول میں مشکلات کا سامنا
لاہور(خبر نگار)ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب سے رجسٹرڈ مزدوروں کو مالی گرانٹس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
گرانٹس کیلئے بنائے گئے آن لائن پورٹل میں مسائل پر درخواستیں جمع کرانے کا عمل متاثر ہو رہا ہے ۔ مزدور رہنما حنیف رامے کے مطابق پنجاب بھر میں 80 ہزار درخواستیں التوا کا شکار ہیں۔ مزدور رہنماؤں نے پورٹل کو آسان اور مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستحق مزدوروں کو مالی امداد کے حصول میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments