سیرتِ نبوی ؐ پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ : علمائے کرام
والدین، اساتذہ نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں:خطاب
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 24ویں سالانہ سیرتِ پیغمبرِ انقلاب حضرت محمد مصطفیؐ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے سیرتِ طیبہؐ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور آپ ؐ کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔کانفرنس سے مولانا منظور احمد، حافظ عبد المنان راسخ، قاری نعیم الرحمن شیخوپوری اور قاری یاسین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ کی سیرتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپؐ نے محبت، اخوت، بھائی چارے ، عدل و انصاف، برداشت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔ آج معاشرے میں امن و سکون، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے سیرتِ نبوی ؐسے رہنمائی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس موقع پر پروفیسر حافظ عدیل احمد گرجاکھی، حافظ نعمت اللہ ظفر، مولانا عطا الرحمن محمدی، حاجی محمد شفیق کھوکھر اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل کرکے انفرادی اور اجتماعی زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ والدین، اساتذہ، نوجوانوں اور معاشرے کے تمام طبقات کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار و عمل میں اسوۂ حسنہ ؐاپنائیں اور نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments