زرعی یونیورسٹی کا 30 اکتوبر سے گندم آگاہی مہم کا اعلان

زرعی یونیورسٹی کا 30 اکتوبر سے گندم آگاہی مہم کا اعلان

کسانوں کو جدید کاشتکاری، بروقت بوائی سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) زرعی تحقیق کو کلاس رومز سے کسانوں کے کھیتوں تک پہنچانے اور قومی غذائی تحفظ کے فروغ کے لیے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے اشتراک سے 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک دس روزہ گندم آگاہی مہم شروع کرے گی۔ اس مہم کے تحت پنجاب کے چھ ڈویژنوں میں تقریباً 30 ہزار طلبہ کو کسانوں کے کھیتوں کے دوروں کے لیے متحرک کیا جائے گا۔مہم کا مقصد گندم کی بروقت کاشت، زرعی مداخل کے مؤثر استعمال، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی طریقوں اور جدید کاشتکاری کو فروغ دے کر گندم کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی کے طلبہ گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، ساہیوال، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژنوں کے مختلف علاقوں میں کسانوں کے کھیتوں کا دورہ کریں گے ۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور ملک کی بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے گندم کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے براہ راست رابطے کے ذریعے زرعی تحقیق اور اس کے عملی اطلاق کے درمیان خلیج کم کی جا سکتی ہے ، جبکہ سائنسی معلومات کو کسانوں تک پہنچانے میں بھی مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...