پنجاب بینک: 9ماہ میں شاندار کارکردگی، مالیاتی نتائج منظور

پنجاب بینک: 9ماہ میں شاندار کارکردگی، مالیاتی نتائج منظور

پنجاب بینک: 9ماہ میں شاندار کارکردگی، مالیاتی نتائج منظورمنافع34 فیصد بڑھ گیا،AAA کریڈٹ ریٹنگ، بیرونِ ملک توسیع،پوزیشن مضبوط

 لاہور(سٹاف رپورٹر)بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونیوالے 9ماہ کے غیر آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کا جائزہ لیکر انکی منظوری دیدی گئی۔بینک نے 9 ماہ کے دوران آمدنی میں اضافہ اورترقی کی رفتار برقرار رکھی۔ کاروبار میں بیرونِ ملک بحرین میں بین الاقوامی توسیع ، بنیادی آمدنی میں مضبوطی اور روزمرہ آپریشنز میں مستقل کارکردگی نمایاں خصوصیات رہیں۔ بینک اپنے تمام شراکت داروں کیلئے پائیدار ترقی اور طویل مدتی فوائد پیدا کرنے کے عزم پر قائم ہے ۔یکم جنوری سے 30 ستمبر تک بینک کا آپریٹنگ منافع بڑھ کر 34.42 ارب روپے ہو گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے ۔مجموعی قرضوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد اور کرنٹ ڈپازٹس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ ہوا ۔ بینک کے کل اثاثے 2,456 ارب ،کل ڈپازٹس1,928 ارب ،مجموعی قرضے 1,073 ارب روپے ہوچکے ہیں ۔2026 بینک کیلئے کئی اہم کامیابیوں کا سال رہا جس سے ترقی کے امکانات مزید مضبوط ہوئے ۔ PACRA نے بینک کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرکے بلند ترین AAA درجے پر پہنچا دیا جبکہ اسکے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا۔ یہ درجہ بندی بینک کی مضبوط مالی حیثیت کی عکاسی کرتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...